ایران کے وزیر خارجہ "حسین امیرعبداللہیان" اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ "فیصل بن فرحان آل سعود" نے برکس گروپ کے اجلاس کے موقع پر جمعہ کی شام جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں ایک دوسرے سے ملاقات اور گفتگو کی۔ تہران اور ریاض کے درمیان سات سال بعد سیاسی اور سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی یہ دوسری باضابطہ ملاقات ہے۔
تفصیلات کے مطابق اب ایران اور سعودی عرب اپنے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے دوبارہ کھولنے کے لیے انتظامی اور تکنیکی کام کے مرحلے میں ہیں اور توقع ہے کہ آنے والے ہفتوں میں سفارت خانے باضابطہ طور پر اپنی سرگرمیاں شروع کریں گے۔
امیر عبداللہیان اور بن فرحان کے درمیان پہلی ملاقات اپریل میں بیجنگ کی میزبانی میں ہوئی ۔
آپ کا تبصرہ